03:48 , 14 مئی 2025
Watch Live

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے طیارے مچھروں کی طرح گرائے، بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے جہاز مچھروں کی طرح گرائے۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن کو جواب دیا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چور اور بزدل دشمن ہمیشہ رات کے اندھیرے میں حملہ کرتے ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے اور حملہ کیا تو اور جہاز گرائیں گے۔ پاکستان جنگ کا حامی نہیں، مگر اس بار آپ نے حملہ کیا۔ بھارت تیاری رکھو، اب پاکستان کا جواب آنا ہے۔ پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION