02:44 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاک فوج نے LOC پر ربتانوالی، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک اور رنگ کنٹوئر مکمل تباہ کردی!

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (LoC) پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی اہم فوجی پوزیشنز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ معتبر دفاعی ذرائع کے مطابق، ربتانوالی پوسٹ، ڈنہ پوسٹ، خواجہ بھیک کمپلیکس، اور رنگ کنٹور کو مکمل طور پر نیست و نابود کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کی بھاری توپخانے نے بھارتی توپوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں سرحد پر دشمن کی گولہ باری مکمل طور پر خاموش ہو گئی۔

یہ کارروائی بھارتی افواج کی حالیہ سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے جواب میں کی گئی ہے، جس کا مقصد دشمن کو واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION