02:27 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاک فوج کا نغمہ بھارتیوں نے سننا شروع کردیا!

پاک فوج کا نغمہ بھارتیوں نے سننا شروع کردیا!

بھارت کی جانب سے پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب پاکستان آرمی کے جذبے اور قوت کو سراہتا ہوا ایک قومی نغمہ یوٹیوب پر بھارتی صارفین کو اشتہار کے طور پر دکھائی دیا۔

یہ ویڈیو ایڈ بھارتی ناظرین کی بڑی تعداد کی توجہ کا مرکز بن گئی، اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے حیرت، بحث اور طنز و تنقید کا طوفان برپا ہو گیا۔ کئی بھارتی صارفین نے سوال اٹھایا کہ حالیہ پابندیوں کے باوجود یہ اشتہار ان تک کیسے پہنچا۔

یوٹیوب پر شائع ہونے والے اس اشتہار میں پاک فوج کی بہادری، قومی جذبے اور عوامی حمایت کو اجاگر کیا گیا تھا۔ بعض بھارتی صارفین نے اسے "ڈیجیٹل دراندازی” قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے یوٹیوب کے اشتہاری نظام میں "کمزوری” کا نتیجہ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION