01:11 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پرتگال کے ساحل پر نایاب "رول کلاؤڈز” کا دلکش منظر، ویڈیو وائرل

پرتگال کے ساحلی علاقے میں انتہائی نایاب بادلوں کی لہر (رول کلاؤڈز) نے سیاحوں کو حیران کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب بادلوں کی ایک سرکتی ہوئی لہر سمندر کے اوپر ظاہر ہوئی، جو کسی فلمی سین جیسا منظر پیش کر رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ غیر معمولی مناظر موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہیں، جو دنیا بھر میں شدت اختیار کر رہی ہے۔

یورپ بھر میں موسمیاتی شدت

فرانس میں شدید گرمی کے باعث ایفل ٹاور کا بلند ترین حصہ عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسپین میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ اٹلی میں بھی گرمی 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گئی۔ برطانیہ، پرتگال اور کروشیا میں بھی شدید گرمی سے عوام پریشان ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION