02:43 , 23 جون 2025
Watch Live

پرتگال نے اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز کپ جیت لیا

پرتگال نے دفاعی چیمپئن اسپین کو پینالٹی ککس پر 3-5 سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں مقررہ اور اضافی وقت کے دوران مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

ادھر تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو 0-2 سے ہرا دیا۔ میچ میں کلیان ایمباپے نے اپنا 50 واں بین الاقوامی گول اسکور کیا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے 14 سالہ بیٹے کرسٹیانو ڈوس سانتوس کو پرتگال کی انڈر 15 ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ وہ اپنے والد کی طرح سعودی کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور یووینٹس کے جونیئر اسکواڈز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION