ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
پاک بھارت کشیدگی: پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش

آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرنس رحیم نے اس حوالے سے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کو خط ارسال کیے ہیں، جن میں مسئلے کے پرامن حل اور جانی نقصان سے بچنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھ کر عالمی سطح پر کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
یاد رہے کہ ان کے والد، پرنس کریم آغا خان مرحوم، بھی ماضی میں پاک بھارت تنازع کے دوران ثالث کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
- اسلام آباد: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقامی سطح پر…13 گھنٹے پہلے
ضرور دیکھیں
INNOVATION













