06:35 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں طوفان: اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز بھارتی حدود میں داخل

لاہور: جمعرات کی علی الصبح پنجاب میں شدید طوفان اور بارش کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا، کئی غیر ملکی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں مشکلات کا سامنا رہا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والی امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 715 خراب موسم کے باعث روٹ سے بھٹک کر صبح 4:25 بجے نارووال کے قریب سے بھارتی حدود میں داخل ہوگئی، جہاں 12 منٹ قیام کے بعد 4:36 بجے قصور کے قریب سے واپس پاکستانی حدود میں داخل ہوئی اور بعد ازاں بحفاظت دبئی روانہ ہوگئی۔

طوفانی موسم کے باعث متعدد پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں چکر لگانے پڑے۔ تھائی ایئر کی بینکاک سے لندن جانے والی پرواز 15 منٹ تک پاکستانی حدود میں چکر کاٹتی رہی۔

دیگر متاثرہ پروازوں میں ٹائپی سے پیرس، باکو سے اسلام آباد، اسلام آباد سے لندن، منیلا سے استنبول، دہلی سے استنبول، مسقط اور استنبول سے لاہور آنے والی پروازیں شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں شدید موسمی صورتحال آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث فضائی سفر میں مزید تاخیر یا تبدیلی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION