01:11 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پشاور زلمی کو بڑا جھٹکا،کپتان بابر اعظم انجری کا شکار!

بابر اعظم

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی ہے اور تمام تر توجہ بابر اعظم اور پشاور زلمی پر مرکوز ہے، جو اس بار ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں۔ تاہم زلمی کے مداحوں کے لیے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران بابراعظم کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ تکلیف میں مبتلا نظر آئے۔ اطلاعات کے مطابق بابر اعظم کو لنگڑاتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جاتے دیکھا گیا، جس سے ان کی فٹنس کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے ہیں۔

تاحال انجری کی نوعیت کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی، مگر ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ انجری معمولی نوعیت کی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم کو احتیاطی تدبیر کے طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION