12:50 , 13 مئی 2025
Watch Live

پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے بڑا ٹارگٹ دیدیا

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے بابر اعظم کی ناکام اننگز کے باوجود ملتان سلطانز کو 228 رنز کا بڑا ہدف دے کر میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ زلمی کے لیے آغاز میں نقصان دہ ثابت ہوا، جب دونوں اوپنرز بابر اعظم (2 رنز) اور صائم ایوب صرف 3 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم، مڈل آرڈر نے شاندار کم بیک کیا اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 30 گیندوں پر 52 رنز بنائے ، محمد حارث نے 21 گیندوں پر 45 جبکہ عبدالصمد نے 14 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ مچل اوون نے 34 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 227 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے ڈیوڈ ویلی اور مائیکل بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION