11:46 , 12 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی، اراکین کے ایک دوسرے کیخلاف نعرے

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن اور حکومتی بنچوں کے درمیان محاذ آرائی شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی رکن کے گھڑی چور کے نعروں کے جواب میں اپوزیشن نے گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے کے نعرے لگا دیئے۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر کسی ممبر نے دوسرے کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے کی کوشش کی تو میں اس کا اسمبلی میں داخلہ بند کردوں گا۔ اپوزیشن اور حکومتی بنچوں میں محاذ آرائی کے باعث ہاوس ان آرڈر نہ ہونے کی صورت میں اسپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔

اسپیکر نے معاملہ سلجھانے کے لئے دونوں طرف کی سینئر قیادت کو اپنے چیمبر میں طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION