06:03 , 18 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب بجٹ 2025-26 پیش، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا

لاہور: پنجاب کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا، جس کا مجموعی حجم 5335 ارب روپے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کابینہ کے کئی ارکان بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں موجود تھے۔ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیم کے لیے 811.8 ارب روپے، صحت کے لیے 630.5 ارب روپے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 411 ارب روپے، زراعت کے لیے 129.5 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ: 1240 ارب روپے مختص کیے گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نہ صرف ٹیکس کی شرح میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کا روڈ میپ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے دوران خرچ کیے گئے ہر روپے کا تفصیلی حساب پیش کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION