02:19 , 23 جون 2025
Watch Live

پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن مفت کر دی گئی

پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن مفت کر دی گئی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن فیس ختم کر دی ہے۔

اب پنجاب بھر میں یونین کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں میں پیدائش اور وفات کا اندراج بالکل مفت ہوگا۔

نئے 2025 کے قواعد کے تحت کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بلا معاوضہ جاری کیا جائے گا۔

شہری 7 سال تک پرانی رجسٹریشن بھی بغیر فیس اور بغیر کسی عدالت کے حکم کے کرا سکتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا:

"شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہم عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس مختلف سرکاری خدمات کے لیے ضروری ہوں گے، اس لیے بر وقت اندراج بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION