02:15 , 23 جون 2025
Watch Live

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

موسم گرما کی تعطیلات

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔

محکمہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 28 مئی تک سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی، جس کے تحت تمام سکول صبح 7:30 بجے سے لے کر 11:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ یہ نئے اوقات کار موسم گرما کی شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات اور نئے اوقات کار کے حوالے سے حتمی نوٹیفیکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا تاکہ تعلیمی ادارے اور والدین اس حوالے سے مکمل طور پر آگاہ ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION