12:34 , 13 مئی 2025
Watch Live

پنجاب میں 30 اپریل سے 4 مئی تک محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا!

پنجاب میں 30 اپریل سے 4 مئی تک محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا!

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں 30 اپریل سے 4 مئی تک گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم اور گجرانوالہ میں بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، قصور، اور قریبی اضلاع میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

2 سے 4 مئی کے دوران جنوبی پنجاب کے علاقوں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور بہاولنگر میں بھی طوفان اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ آسمانی بجلی اور طوفانی موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION