03:16 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز

لاہور: پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس پی عائشہ بٹ کو ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ 2025 کیلئے منتخب کرلیا۔

ایس پی عائشہ بٹ سٹی ٹریفک آفسر گوجرانوالہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسر کو اپنے معاشرے کیلئے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

عائشہ بٹ کو یہ ایوارڈ پولیسنگ کے شعبے میں شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں اس سال ستمبر میں گلاسگو سکاٹ لینڈ میں نوازہ جائے گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عائشہ بٹ کو محکمے کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی کامیابی تمام پولیس افسران، خاص طور پر خواتین کیلئے فخر کا باعث ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION