01:48 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کیلئے زبردست اقدام

پنجاب حکومت نے 5 لاکھ گندم کاشتکاروں کے لیے 15 ارب روپے کے براہِ راست امدادی پیکج کی منظوری دے دی۔ یہ امداد کسان کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کاشتکاروں کے لیے آبیانہ اور فکس ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا، جبکہ گندم کو موسمی اثرات سے بچانے کے لیے 4 ماہ تک مفت اسٹوریج کی سہولت بھی دی جائے گی۔

کابینہ سے 25 فیصد لازمی گندم اسٹاک رکھنے کی منظوری جلد لی جائے گی، جبکہ گندم اور متعلقہ مصنوعات کی برآمدات کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسانوں کا نقصان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر گندم کاشت کی ہے تو مکمل معاوضہ دیا جائے گا۔ کسان ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION