ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
نئے پوپ کے انتخاب میں پاکستانی کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی شامل لیں گے

پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد رومن کیتھولک چرچ کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے عمل شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان کے کارڈینل جوزف کاؤٹس بھی حصہ لیں گے۔
کارڈینل جوزف کاؤٹس کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ سابق آرچ بشپ آف کراچی رہ چکے ہیں۔
وہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 135 کارڈینلز کے ساتھ ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کے انتخاب میں شریک ہوں گے۔
انتخابی عمل پوپ فرانسس کی تدفین کے بعد شروع ہوگا۔ کارڈینل جوزف کے مطابق پوپ کی صحت طویل عرصے سے خراب تھی، مگر وہ آخری وقت تک سرگرم رہے۔
پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار:
80 سال سے کم عمر کارڈینلز کا اجتماع "کونکلیو” کہلاتا ہے۔ انتخاب سسٹین چیپل میں خفیہ بیلٹنگ کے ذریعے ہوتا ہے۔ دو تہائی اکثریت سے ہی نیا پوپ منتخب کیا جاتا ہے۔
ہر ووٹنگ کے بعد بیلٹ جلائے جاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION














