02:56 , 23 جون 2025
Watch Live

پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلادیش کو 202 رنز کا ہدف دیدیا

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جیت کیلئے بنگلادیش کو 202 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 56 ، شاداب خان 48 اور حسن نواز 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ محمد حارث 31، فہیم اشرف 11، خوشدل شاہ 5، فخر زمان 1 جبکہ صائم ایوب صفر پر آوٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی طرف سے شرف السلام نے 2 جبکہ مہدی حسن ، تنظیم حسن ثاقب ، رشاد حسین اور شمیم حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION