11:27 , 13 مئی 2025
Watch Live

پہلگام فالس فلیگ مودی سرکار کا کارنامہ، سابقہ بھارتی کمانڈر نے اعتراف کرلیا!

پہلگام فالس فلیگ مودی سرکار کا کارنامہ، سابقہ بھارتی کمانڈر نے اعتراف کرلیا!

بھارتی فوج کے سابقہ کور کمانڈر نے بھارت کی جنگی صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں اور اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان کے ساتھ جنگ لڑنے کی نہ تو اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔

سابقہ کور کمانڈر نے کہا کہ بھارت کے پاس وہ تکنیکی برتری نہیں ہے جو جنگی کارروائیاں بغیر کسی خوف کے انجام دینے کے لیے ضروری ہوتی ہے، جیسا کہ امریکا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پاس نہ تو میزائل طاقت ہے، نہ ڈرونز، نہ فضائی طاقت اور نہ ہی بحری طاقت میں وہ برتری ہے جو اسے جنگی کارروائیاں کرنے کے لیے درکار ہو۔

سابقہ بھارتی کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان یقینی طور پر بھارت کے حملے کا جواب دے گا، اور جنگی کارروائیاں ہمیشہ دو طرفہ ہوتی ہیں، یک طرفہ نہیں۔ ان کا یہ اعتراف واضح کرتا ہے کہ بھارت جنگ میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار نہیں۔

دفاعی ماہرین نے اس اعتراف کو حقیقت پر مبنی قرار دیا ہے، کیونکہ کور کمانڈر جنگ کے زمینی حالات سے بخوبی واقف ہوتا ہے اور اس کی رائے جنگ کی حقیقتوں پر مبنی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی فوجی حکمت عملی میں بڑی خامیاں ہیں، اور پاکستان کا دفاع مضبوط اور قابل ذکر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION