01:31 , 22 اپریل 2025
Watch Live

امراض قلب کے شکار افراد کیلئے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار

سائنسدانوں نے امراض قلب کے شکار افراد کیلئے دنیا کا سب سے چھوٹا پیس میکر تیار کرلیا۔

یہ پیس میکر سرنج کے سرے میں بھی فٹ ہو سکتا ہے اور انجیکشن کے ذریعے جسم میں داخل کیا جا سکتا ہے، جس سے مریضوں کو طویل اور تکلیف دہ سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ پیس میکر امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے اور یہ عارضی حل کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو جسم میں کچھ وقت رہ کر خون میں تحلیل ہو جاتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایسے مریضوں کیلئے ہے جنہیں مختصر المدت میں دل کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے دل کے مسائل کے شکار نومولود بچے، تاہم اسے تمام عمر کے افراد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پیس میکر کو توانائی روشنی سے ملتی ہے اور اسے ایک وائرلیس وئیر ایبل ڈیوائس سے منسلک کیا جا سکتا ہے جو مریض کے سینے پر رکھی جاتی ہے۔ جب یہ ڈیوائس دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی محسوس کرتی ہے، تو اس پر روشنی چمکنے لگتی ہے، جس سے پیس میکر فعال ہو جاتا ہے۔ اس کی روشنی جسم کے مختلف حصوں سے گزر کر پیس میکر تک پہنچتی ہے۔

یہ پیس میکر بہت چھوٹا ہے، تقریباً ایک ملی میٹر موٹا، مگر اپنے سائز کے باوجود یہ بڑے پیس میکر کے برابر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ڈیوائس کے جانوروں اور انسانوں پر کامیاب تجربات کیے گئے ہیں، اور اس کا بنیادی مقصد نومولود بچوں کے دلوں کے علاج میں مدد فراہم کرنا ہے۔

طبی ماہرین نے بتایا کہ دنیا بھر میں ایک فیصد بچے دل کے نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور سرجری کے بعد یہ بچے خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ اب یہ پیس میکر نومولود بچوں کے دلوں تک پہنچا کر اضافی سرجری کے بغیر ان کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میں شائع ہوئے یں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION