11:35 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ عوام کو پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کر کے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق موثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکیج کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردودبدل سے پیدا مالی گنجائش ،اقدامات سے ریلیف دیں گے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے پیکیج کا اعلان چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی، اس کا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔ ریلیف سے متعلق جلد قوم کو خود آگاہ کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION