03:32 , 16 جون 2025
Watch Live

ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 60 پیسے سے 1 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان، نئی قیمت تقریباً 251.63 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 28 پیسے فی لیٹر کمی متوقع۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

پیٹرولیم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارتِ خزانہ اور وزیرِاعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اوگرا ہر 15 دن بعد عالمی قیمتوں اور ملکی مالی پالیسیوں کی روشنی میں نرخوں کا جائزہ لیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION