03:15 , 25 اپریل 2025
Watch Live

پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتے سے انکار، احتجاج کیلئے تیار

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر کسی بھی سمجھوتے سے انکار کر دیا ہے اور احتجاج کے لیے تیار ہے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کے لیے بقا کی جنگ ہے، اور وہ اس معاملے میں احتجاجی اقدامات سے گریز نہیں کرے گی۔ پارٹی نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت سے اتحاد ختم کرنے اور دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے تمام فیصلوں کا اختیار بلاول بھٹو کو دے دیا ہے، اور بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد ختم کرنے اور مشروط اتحاد کا اعلان کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، حکومت کے ساتھ لنک کینال مسئلے کا حل پارلیمنٹ اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج سے مشروط کرنے کے آپشنز بھی زیرغور ہیں۔ پیپلزپارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے لیے سندھ حکومت نہیں، بلکہ سندھ کے لوگ عزیز ہیں، اور پارٹی ہر قیمت پر سندھ کے عوام کی جنگ لڑے گی۔ بلاول بھٹو سندھ کی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، اور پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION