07:03 , 18 جولائی 2025
Watch Live

سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔

انہوں نے پیر کے روز صدر پیپلزپارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے ملاقات کی، جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، ضیا النجار اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق تنویر الیاس کے ہمراہ علی شان سونی اور احمد صغیر نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر تنویر الیاس نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کشمیر کاز کے لیے قربانیاں اور کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

فریال تالپور نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے سے آزادکشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا خواب حقیقت بنے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION