10:15 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے جبکہ ہمایوں خان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں منتخب عہدیداروں کا انتخاب چار سال کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION