11:29 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پی آئی اے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کرے گی

پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) عیدالفطر کے بعد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں بحال کرے گی، جس کا اعلان برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کیا۔

لندن میں ایک افطار ڈنر کے دوران، جس میں صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی، ڈاکٹر فیصل نے تصدیق کی کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ برمنگھم سے پروازوں کی بحالی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

اس موقع پر ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔

یورپی یونین نے جون 2020 میں پی آئی اے پر پابندی عائد کی تھی، جو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے اور بعد ازاں پائلٹوں کے جعلی لائسنس کے انکشاف کے بعد لگائی گئی تھی۔ یہ پابندی ساڑھے چار سال تک برقرار رہی اور اب اسے ختم کر دیا گیا ہے۔

پابندی ہٹنے کے بعد، پی آئی اے نے 10 جنوری 2024 کو پیرس کے لیے پروازوں کا دوبارہ آغاز کیا، جو یورپی ممالک میں اپنی سروس کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION