03:26 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی آئی اے 21 سال بعد منافع بخش ادارہ بن گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2024 کے سالانہ مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی ہے، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال بعد خالص منافع حاصل کیا ہے۔

2024 میں پی آئی اے نے 9.3 ارب روپے کا آپریشنل منافع اور 26.2 ارب روپے کا نیٹ منافع کمایا۔ اس کے ساتھ پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا، جو دنیا کی بہترین ایئرلائنز کے مساوی ہے۔ آخری مرتبہ پی آئی اے نے 2003 میں منافع حاصل کیا تھا، جس کے بعد 20 سال تک ادارہ مسلسل خسارے میں رہا۔

حکومت کی سرپرستی میں پی آئی اے میں متعدد اصلاحات کی گئیں، جن میں افرادی قوت اور اخراجات میں کمی، منافع بخش روٹس کا استحکام، اور بیلنس شیٹ کی ریسٹرکچرنگ شامل ہیں۔ ان اقدامات نے پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے میں مدد دی ہے، جو نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو مستحکم کرے گا بلکہ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس مالیاتی کامیابی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسے نجکاری کے عمل کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION