08:48 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ایس ایل سیزن 10: کپتانوں کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے بابر اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل، کراچی کنگز کے حسن علی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ "چاہے لیگ کوئی بھی جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔ پی ایس ایل نہ کھیلنے کے بعد کپتانی کرنا میرے لیے یادگار لمحہ تھا۔”

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان نے راولپنڈی کو اپنا ہوم گراؤنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم یہاں کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔”

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے کہا کہ "ہم نے پچھلے سیزن کی غلطیوں پر کام کیا اور اس سال بہتری کی ہے۔”

کراچی کنگز کے حسن علی نے کہا کہ "ہم نے فاسٹ بولنگ اور فائر پاور پر خاص توجہ دی ہے تاکہ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے۔”

لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے کہا کہ "ہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے اور ہمارا مقصد پاکستان کو کرکٹ کی نئی پروڈکٹ دینا ہے۔”

پشاور زلمی کے بابر اعظم نے کہا کہ "ہم نے اپنی خامیوں پر توجہ دی ہے اور بہترین کمبی نیشن بنایا ہے، تمام ٹیمیں مضبوط ہیں، شائقین کو اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION