10:59 , 22 جون 2025
Watch Live

پی ایس ایل میں کس ٹیم نے کونسے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا؟

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھرپور شمولیت نے ایونٹ کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے، جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیکیورٹی خدشات اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے انکار کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی ایس ایل کی تمام بڑی فرنچائزز غیر ملکی اسٹارز کے ساتھ مکمل تیار ہیں۔ کراچی کنگز کے ساتھ ڈیوڈ وارنر، جیمز وِنس، محمد نبی سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑی ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایلکس ہیلز، جیمز نیشم اور دیگر کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے، جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز بھی نمایاں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

دوسری جانب، آئی پی ایل کو انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے، جو سیکیورٹی وجوہات یا نیشنل ڈیوٹی کو وجہ بنا کر شرکت سے انکار کر رہے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر آئی پی ایل انتظامیہ نے فرنچائزز کو وقتی متبادل کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION