01:03 , 22 مئی 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جہاں ملتان کی پوری ٹیم صرف 89 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

کپتان محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان سپر لیگ میں بیٹ کیری کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، تاہم ٹیم کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ میں خرم شہزاد نے 4، فہیم اشرف اور وسیم جونیئر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق کوئٹہ 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ ملتان سلطانز صرف 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION