10:24 , 21 اپریل 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنے کپتان کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ انہیں پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں کراچی کنگز نے اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کی قیادت اور میچ ونر صلاحیتیں ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل مطابقت رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔

دوسری جانب، پی ایس ایل سیزن 10 کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹ آج شام کو ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہوگا۔ پشاور زلمی ناہید رانا (گولڈ کیٹیگری) کا متبادل منتخب کرے گی، جبکہ کراچی کنگز لٹن داس (سلور کیٹیگری) کی جگہ نیا کھلاڑی لیں گے۔

رائیسی وین ڈر ڈوسن اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنیں گے لیکن چند میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ مارک چیپ مین اور کین ولیمسن بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کیلئے جزوی طور پر دستیاب ہوں گے۔ پشاور زلمی کوربن بوش (ڈائمنڈ کیٹیگری) کے مکمل متبادل کا انتخاب کرے گی۔

پی ایس ایل سیزن 10 کے میچز 4 شہروں میں 11 اپریل سے 18 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION