02:40 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 کی انعامی رقم کا اعلان

پی ایس ایل 10

لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 10 کی فاتح ٹیم نہ صرف نئی لانچ کی گئی لومینارا ٹرافی اپنے نام کرے گی بلکہ اسے 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ جبکہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر بطور انعام دیئے جائیں گے۔

پی ایس ایل 10 کے اس سنسنی خیز سیزن میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی جو عزت، شہرت اور انعامی رقم کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے خلاف زور آزمائی کریں گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION