03:14 , 23 جون 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا گیا، جس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو عمدہ قیادت اور 19 وکٹوں کی شاندار کارکردگی پر کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ٹیم کا انتخاب کمنٹری پینل نے کیا۔ لاہور قلندرز کے تین کھلاڑی، فخر زمان، سکندر رضا اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10، 11 اپریل سے 25 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ شاہین آفریدی نے سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر "فضل محمود کیپ” حاصل کی۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کھلاڑی

فخر زمان (لاہور قلندرز)

صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) – وکٹ کیپر

ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)

جیمز ونس (کراچی کنگز)

حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

سکندر رضا (لاہور قلندرز)

فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) – کپتان

حسن علی (کراچی کنگز)

علی رضا (پشاور زلمی) – ایمرجنگ پلیئر

ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)

خوشدل شاہ (کراچی کنگز) – 12ویں کھلاڑی

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION