01:51 , 23 جون 2025
Watch Live

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان یا یو اے ای میں؟ پی سی بی کا اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ آٹھ میچز لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی رواں ہفتے کے آخر میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ پی سی بی بنگلہ دیش سیریز سے قبل پی ایس ایل کے میچز ختم کرانا چاہتا ہے۔

پی ایس ایل فرنچائزز نے اپنے غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق فیڈ بیک بھی بورڈ کو فراہم کردیا۔ شیڈول جاری ہونے کے بعد فرنچائزز غیرملکی کھلاڑیوں سے دوبارہ رابطہ کرینگی۔ کسی غیرملکی کھلاڑی کی عدم دستیابی پر متبادل غیرملکی یا مقامی کرکٹراسکواڈ میں شامل کیا جائیگا۔

فرنچائزز بھی چاہتی ہیں کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز جلد از جلد کروا دیے جائیں۔ اسٹیک ہولڈرز کا موقف ہے کہ حالات ساز گار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تاخیر لیگ کی ساکھ خراب کرسکتی ہے۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام جائیگا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION