03:25 , 16 جون 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10 میں پاک افواج کو شاندار خراجِ تحسین

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوبارہ آغاز پر راولپنڈی اسٹیڈیم میں ایک جذباتی لمحہ اُس وقت دیکھنے میں آیا جب کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

میچ سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے قومی ترانہ پڑھا گیا اور "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے گونجے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہار اور شاندار آتش بازی نے فضا کو مزید پرجوش بنا دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا۔

پی ایس ایل کا یہ جذبہ صرف کھیل نہیں، بلکہ قومی اتحاد اور افواجِ پاکستان سے محبت کا بھی مظہر بن گیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION