02:50 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پی ایس ایل 10: کولمبیا کے کلف ڈائیور پی سی بی کی منفرد مہم میں شامل

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی تیاریوں کے سلسلے میں کولمبیا کے کلِف ڈائیونگ چیمپئن اورلینڈو ڈیوک پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ سمندر میں خزانہ تلاش کرنے کیلئے آئے ہیں۔

پی سی بی کے اسپانسرز کی جانب سے جاری کردہ ایک سوشل میڈیا پیغام میں اورلینڈو نے بتایا کہ وہ پی سی بی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں اور یہ ایک خصوصی مشن ہے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کی پروموشنل مہم کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت کرکٹرز اس خزانے کو لے کر پرجوش ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ خزانہ دراصل ٹرافی ہو سکتی ہے، جبکہ مداحوں میں یہ تجسس پایا جا رہا ہے کہ پی سی بی اورلینڈو کے ذریعے پی ایس ایل کیلئے کیا خاص منصوبہ بنا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION