02:04 , 22 اپریل 2025
Watch Live

پی سی بی اور بنگلہ دیش کے درمیان وائٹ بال سیریز پر تبادلہ خیال

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) دونوں ممالک کے درمیان وائٹ بال سیریز کے انعقاد کیلئے بات چیت کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی۔

فاروق احمد نے کہا کہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے علاوہ دونوں بورڈز وائٹ بال سیریز کے شیڈول کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ بی سی بی کے صدر نے دونوں بورڈز کے درمیان بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی جس سے کرکٹ کے مزید مواقع ملیں گے۔

احمد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سری لنکا کی سیریز کے بعد محدود اوورز کے کھیل کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش کا دورہ کر سکتی ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ دونوں بورڈز سیریز پر پیش رفت کر رہے ہیں اور جلد تفصیلات کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ہفتوں سے سیریز کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اور دونوں بورڈز بہت جلد اس کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد سے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں، اور کرکٹ میں تعاون میں اضافے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION