03:01 , 23 جون 2025
Watch Live

پی سی بی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 30 مئی بروز جمعہ کو ہوگا۔ تیسرا اور آخری میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

بنگلا دیش کی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی۔ تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION