03:01 , 14 مئی 2025
Watch Live

پی سی بی کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ سیریز اصل میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل تھی، تاہم دونوں بورڈز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے میچز کو ختم کر کے دو اضافی ٹی ٹوئنٹی شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سیریز کے پہلے دو میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں 17 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔ باقی تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو ہوں گے۔

بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور سیریز سے قبل 22 سے 24 مئی تک فیصل آباد میں تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی۔

سیریز کا شیڈول:

  • 25 مئی – پہلا ٹی ٹوئنٹی، اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد (رات 8 بجے)

  • 27 مئی – دوسرا ٹی ٹوئنٹی، اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد (رات 8 بجے)

  • 30 مئی – تیسرا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)

  • 1 جون – چوتھا ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)

  • 3 جون – پانچواں ٹی ٹوئنٹی، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION