08:10 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

پشاور: خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں میں لفظی اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان پارٹی واٹس ایپ گروپ میں تلخ کلامی ہوئی۔ عاطف خان نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل خیبر پختونخوا کے عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور نے جواباً کہا کہ اگر آپ نے بل نہیں پڑھا تو اردو میں کاپی بھیج دوں گا، اس میں کوئی مسئلہ نہیں، مسئلہ آپ کا ذاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان نے علی امین گنڈا پور کے جواب پر خاموشی اختیار کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات عدیل اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اس قسم کی بحث معمول کی بات ہے، یہ اختلاف نہیں، پیر کو اراکین اسمبلی کو بریفنگ دی جائے گی۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION