03:09 , 14 مئی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی سے عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار کرنے سے پہلے پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو وارنٹ بھی دکھا دیئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کو مجموعی طور 7افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔ جن میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث تکرار جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION