02:53 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ٹی آئی رہنماوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کو کرارا جواب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماوں میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ منظور نظر کہنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کو کرارا جواب دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد صرف میرا آرڈر چلتا ہے۔ میں چیئرمین ہوں۔ پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی۔ میں کسی کو وضاحت نہیں دوں گا۔ میں صرف بانی کو جواب دہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے دستخط سے پارٹی میں لوگوں کو ٹکٹس ملتے ہیں۔ میں بانی کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔ یہ جان خدا کے بعد بانی کی امانت ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION