02:07 , 16 جون 2025
Watch Live

بانی پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اعلان سینیٹر علی ظفر نے کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احتجاج کا مرکز اسلام آباد نہیں بلکہ پورا ملک ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا، اب صرف سڑکوں پر نکلنے کا راستہ بچا ہے۔

علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل سے ہی تحریک کی رہنمائی کریں گے اور احتجاجی پلان کی ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے۔

علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ اس بار جو تحریک چلے گی، وہ پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہوگی۔ چند دنوں میں مکمل حکمت عملی تیار کر لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 5 جون کی سماعت پر غیر یقینی کے باوجود، عمران خان کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION