09:24 , 27 اپریل 2025
Watch Live

پی ٹی آئی نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 22 مارچ کو لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے حوالے سے درخواست دی مگر انتظامیہ جلسے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہی، جلسہ اور ریلی کرنے کی اجازت پاکستان کا آئین بھی دیتا ہے۔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے، عدالت 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION