12:23 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی اے کا خواتین کیلئے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی خواتین سم مالکان کے لیے مفت اسمارٹ فونز کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔

دو سو اسمارٹ فونز قرعہ اندازی کے ذریعے خواتین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ فونز موبائل ساز کمپنیوں نے عطیہ کیے ہیں۔ جیتنے والی خواتین کو 2 جی بی مفت ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بھی دیے جائیں گے، جو *2200* ہیش کوڈ ڈائل کرکے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ اقدام ملک میں براڈبینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فائبر آپٹک صارفین کی تعداد 2 ملین ہونے کی خوشی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ اسپیکٹرم نیلامی اور نیشنل فائبریشن پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی۔ شہریوں کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز دینے کی پالیسی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے سابق دور میں 12 لاکھ لیپ ٹاپ میرٹ پر طلبہ کو دیے۔ خواتین کی موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی میں اضافہ حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION