12:59 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی اے کا خواتین کے لیے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان

پی ٹی اے کا خواتین کے لیے مفت اسمارٹ فونز کا اعلان

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خواتین صارفین کے لیے ایک خوش آئند اقدام کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ملک میں براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 150 ملین جبکہ فائبر آپٹک صارفین کی تعداد 2 ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اس کامیابی کی خوشی میں پی ٹی اے نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی خواتین سم مالکان کے لیے 200 مفت اسمارٹ فونز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسمارٹ فونز موبائل بنانے والی کمپنیوں کی طرف سے پی ٹی اے کو تحفے کے طور پر دیے گئے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق یہ فونز خواتین سم ہولڈرز کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو ڈیجیٹل سہولیات تک رسائی حاصل ہو۔

اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جہاں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت موبائل براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے اسپیکٹرم نیلامی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "نیشنل فائبریشن پالیسی” وقت کی ضرورت ہے اور شہریوں کو آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION