12:20 , 13 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی اے کی بڑی کارروائی، لاکھوں جعلی اور غیرقانونی سمز بند، کریک ڈاؤن تیز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 1,63,200 غیرقانونی سمز بلاک کر دیں، جب کہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز بھی مستقل طور پر بند کی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق 29 عشاریہ 89 لاکھ ایسی سمز بند کی گئیں جو مرحوم افراد کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھیں۔ 69 ہزار دو سو 46 ایسی سمز بند کی گئیں جو منسوخ شدہ شناختی کارڈز سے منسلک تھیں۔

سات لاکھ 83 ہزار سمز ان شناختی کارڈز پر تھیں جن کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔

پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف 62 چھاپے مارے، جن میں 72 افراد گرفتار، 11,470 سمز اور 193 غیرقانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز ضبط کی گئیں۔ اس کے علاوہ 2.96 لاکھ جعلی ڈیجیٹل فنگر پرنٹس بھی برآمد کیے گئے۔

پی ٹی اے نے ملک بھر میں نئے ملٹی فنگر بائیومیٹرک سسٹم متعارف کرا دیا ہے، اور 1.85 لاکھ سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔ اب صرف تصدیق شدہ سروس سینٹرز سمز فروخت کر سکیں گے۔

دوسری جانب، نادرا نے فیصلہ کیا ہے کہ منسوخ یا ایکسپائرڈ شناختی کارڈز پر جاری تمام موبائل سمز کو مرحلہ وار فوری طور پر بند کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION