07:18 , 18 جولائی 2025
Watch Live

چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات غیر سیاسی تھی، قمر الاسلام راجہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں کوئی سیاسی پہلو سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ چوہدری نثار نے 2018 کے انتخابات میں ن لیگ اور اس کی قیادت پر تنقید کی، خاص طور پر نواز شریف اور مریم نواز کو جلسوں میں نشانہ بنایا۔

قمر الاسلام کا کہنا تھا کہ 2018 میں جب انہیں پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، ان کے بچوں کو انتخابی مہم کے دوران دھمکیاں دی گئیں تاکہ وہ انتخاب نہ لڑیں، مقصد چوہدری نثار کی جیت یقینی بنانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن جاؤں۔

قمر الاسلام نے چوہدری نثار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے بیٹے کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں تو میں ان کے لیے ایک اچھا استاد بننے کو تیار ہوں۔ انہوں نے چوہدری نثار کو مشورہ دیا کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ بچوں کے نیچے سیاست نہیں کرتے تو یہی اصول اپنے بیٹے پر بھی لاگو کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION