02:43 , 22 مئی 2025
Watch Live

پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق اہم بیان آگیا

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے بھارتی حملوں کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ کل پنجاب میں تمام سکول، کالجز اور تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں اسکولز کی چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION