02:34 , 22 اپریل 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: میزبان ملک پاکستان کو اختتامی تقریب میں مکمل نظر انداز کر دیا گیا

چیمپئنز ٹرافی میں جہاں قومی ٹیم کی پرفارمنس نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑا وہیں اختتامی تقریب بھی عوام پر کوئی اچھا تاثر نہ چھوڑ سکی۔ میزبان ملک پاکستان کو اختتامی تقریب میں مکمل نظر انداز کر دیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

پاکستان نے چیمپئنزٹرافی کا کامیاب انعقاد کراکے دنیا بھر کے ناقدین کے دل جیت لئے۔ لیکن اختتامی تقریب میں میزبان کو ہی کسی نے قریب نہ آنے دیا۔

چیمپئنزٹرافی کا آغاز تنازعات سے ہوا اور اختتام بھی ایک تنازع پر ہی ہوا۔ بھارت نے نہ صرف پاکستان نہ آنے کی ضد منوالی بلکہ پاکستان کو ایک بار پھر ہائبرڈ ماڈل پر سمجھوتہ کرنا پڑا۔ بھارت کو ایڈوانٹیج ملا اور دیگر ٹیمیں پاکستان سے دبئی کا سفر ہی کرتی رہ گئیں۔

ایونٹ کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ تو ادا کیا گیا لیکن سٹیج پر پی سی بی کا کوئی بھی عہدیدار دکھائی نہ دیا، یعنی میزبان ملک مکمل باہر کردیا گیا۔ سٹیج پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ تھے، بھارتی بورڈ کے صدر راجر بنی تھے، بس نہیں تھے تو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نہیں تھے۔

پی سی بی نے محسن نقوی کی خرابی صحت کو سٹیج پر نہ ہونے کی وجہ قرار دیا لیکن نقاد ان پر بھرپور تنقید کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نہ سہی پی سی بی کے ہی کسی دوسرے عہدیدار کو سٹیج پر بلا کر پاکستان کو عزت دیدی جاتی۔

پی سی بی کے سی ای او اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید سمیر اختتامی تقریب میں تو موجود تھے تاہم اس کے باوجود انہیں سٹیج پر نہ بلایا گیا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION